ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین کی تائیوان کے قریب فوجی مشقیں شروع‘ واشنگٹن سیخ پا

تائی پے: تائیوان میں صدر لی ٹنگ ہوئی کی آخری رسومات ادا کی جا رہی ہیں‘ دونوں ممالک کے حکام گفتگو کررہے ہیں

بیجنگ ؍ واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے ایسے موقع پر فوجی مشقوں کا آغاز کردیا ہے جب تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں امریکی سفارت کاروں کا ایک وفد 3 روزہ دورے پر موجود ہے ۔ خبر رساں اداروں کے مطابق آبنائے تائیوان کے قریب چینی بری فوج نے اپنی مشقیں شروع کردی ہیں جب کہ بحریہ اور فضائیہ کی جانب سے گزشتہ ہفتے ہی فوجی قوت کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔ تائیوان کی وزارت دفاع کے مطابق چین کے 18 طیاروں نے جزیرے کے اوپر سے گزرتے ہوئے آبنائے تائیوان کے حساس راستوں کو عبور کیا۔ اس سلسلے میں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تائیوانی فورسز ہر قسم کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ امریکا اور تائیوان کے درمیان جمعہ کے روز اعلیٰ سطح کا اجلاس شروع ہوچکا ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہ کہ چین کی جانب سے فوجی مشقوں کا فیصلہ شور شرابہ ڈالنے کے مترادف ہے۔ گیانا کے دارالحکومت جارج ٹاؤن میں ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک وفد کو مرحوم صدر لی ٹنگ ہوئی کی تدفین کی تقریب میں شرکت کے لیے بھیجا تھا اور چینیوں نے فوجی شور کے ساتھ جواب دیا۔ میں اس معاملے کو اسی جگہ چھوڑ دیتا ہوں مگر ہمیں چین کا تائیوان کے حوالے سے طرز عمل قبول نہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں