ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوام پہلے ہی مسترد کرچکے‘ اپوزیشن کا شو فلاپ ہوگیا‘پرویز خٹک

نوشہرہ(صباح نیوز)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا شو فلاپ ہوچکاہے۔عوام اپوزیشن جماعتوں کو مسترد کرچکے ہیں۔عوام نے ملک کی ترقی اور ریاست مدینہ کے نظام کے لیے عمران خان کو ووٹ دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میں مختلف شمولیتی جلسوں اور کارنر مٹنگ اور نوشہرہ کلاں میں قاضی فہیم الحق کے گھر آمد کے موقع پرکیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مضبوط قوت بن چکی ہے، ملک بھر کے عوام نے ملک کی بہتر معیشت اور اپنی آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی خاطر کرپٹ سیاسی ٹولے کو مسترد کرتے ہوئے ان کی ناکام سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں