ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

متحدہ نے کراچی کی معیشت کو تباہ کیا، بھتہ خوری کی،وزیراطلاعات سندھ

وزیر اطلاعات سندھ متحدہ نے نہ صرف کراچی کی معیشت کوتباہ کیابلکہ ہمیشہ بھتا خوری کوبھی فروغ دیا۔

وزیراطلاعات سندھ سیدناصرحسین شاہ نے ایم کیوایم کنونیر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ ایک تھاایک رہےگاسندھ دشمن سن لیں کراچی سندھ کادل ہےاوردل کےبغیرکوئی جسم مکمل نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کنونیرنےکل پریس کانفرنس میں پھراپنی ناکامیوں کااعتراف کیا، کراچی کو30سال بدامنی کی آگ میں دھکیلنے والےکس منہ سےحقوق کی بات کرتے ہیں، متحدہ نے نہ صرف کراچی کی معیشت کوتباہ کیابلکہ ہمیشہ بھتا خوری کوبھی فروغ دیا۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم نےقائدسےعلیحدگی توکی لیکن انکی سوچ کی اب بھی وارث بنی ہوئی ہے،لگتاہےنفرتوں اورلسانیت کی سیاست اب بھی ان کی میراث ہے،رسی جل گئی بل نہیں گئے

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ نفیس لوگ یہ بھی بتاتےکہ وفاق سےکراچی پیکج آج تک کیوں نہیں لےسکے،متحدہ نے نہ صرف کراچی کی معیشت کوتباہ کیابلکہ ہمیشہ بھتا خوری کوبھی فروغ دیا،کراچی کوپیپلزپارٹی ایک مثالی شہربنائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں