ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

موٹروے پر ٹریفک حادثہ‘ایک ہی خاندان کے5افراد جاں بحق

گوجرہ(آئی این پی)موٹروے ایم فور پر ٹریفک حادثے میں بدقسمت ایک ہی خاندان کے خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ،8سالہ بچہ زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق کوارٹر نمبر4 فتح پور،کوٹ اعظم، ضلع لیہ کا بدقسمت خاندان بذریعہ موٹروے لاہور سے واپس لیہ جارہے تھے کہ پینسرہ کے قریب موٹروے ایم فور پر پہنچے تو کارڈرائیور عرفان کو اونگھ آگئی اور ان کی تیز رفتار کارٹرالر کے نیچے چلی گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ خاتون سمیت 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 8سالہ محمد علی شدید زخمی ہوگیا ۔ موٹروے پولیس نے ریسکیو 1122کی مدد سے لاشوں اور زخمی بچے کو تحصیل ہیڈکواٹر اسپتال گوجرہ پہنچایا،جہاں سے 8سالہ محمد علی کو فوری طورپر طبی امداد کے بعد فیصل اباد الائیڈ اسپتال ریفر کردیاگیا ۔حادثے کی اطلاع متوفیان کے ورثاء کو کردی گئی ۔ لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں