ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جامعہ کراچی انتظامیہ نے کورونا وائرس ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے حکومت کی جانب سے بتائی گئی کورونا وائرس ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی۔

طلباء کے عملی امتحانات کے پہلے روز ہی کلاسز میں گندگی، دھول مٹی کا راج ہے۔ طلباء نے اپنی مدد آپ کے تحت پرچہ دینے سے قبل میز اور کرسیوں کی صفائی کی۔

پریشان حال طلباء نے کہا کہ خود پڑھو، خود صفائی کرو اور خود پرچہ دو۔ جامعہ اساتذہ نے نہ آن لائن اور نہ ہی عملی کلاسز لی، اب خود صفائی کر کے امتحان دینے آئے ہیں۔

طلباء کا کہنا ہے کہ دھول مٹی کی انتہا ہے، اوپر سے بجلی بھی غائب ہے۔ فیسیں تو پوری لی جاتی ہے، سہولیات صفر ہے۔

وفاقی حکومت کی جاری ایس او پیز کے مطابق کلاس اور طلباء کے زیر استعمال اشیاء کی روزانہ ڈس انفیکشن لازمی ہے۔ ڈس انفیکشن تو دور کی بات، کلاس سے گندگی اور دھول مٹی کی بھی صفائی نہ ہو سکی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں