ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب کیلیے پی آئی اے کرایے میں حیران کن اضافہ

 

کراچی(این این آئی)قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن(پی آئی اے)نے سعودی عرب کے لیے کرائے کو یک دم بڑا جمپ لگوا دیا۔ کراچی سے جدہ ، مدینہ یا دمام کے لیے یک طرفہ کرایہ ایک لاکھ 27 ہزار روپے کردیا گیا جبکہ لاہور ، اسلام آباد یا پشاور سے جدہ
اور مدینہ کا کرایہ ایک لاکھ 33ہزار کردیا گیا۔لاہور اسلام آباد یا پشاور سے ریاض اور دمام کا یک طرفہ کرایہ ایک لاکھ 31ہزار تک جا پہنچا۔ اس سے پہلے پاکستان سے سعودی عرب کا کرایہ 84ہزار تھا۔پی آئی اے نے اپنے تمام ٹریول ایجنٹس کو نئے کرایوں سے آگاہ کر دیا۔ ذرائع پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کرائے میں اضافہ سعودی حکومت کی طرف سے پروازوں میں کورونا کے باعث25فیصد نشستیں خالی چھوڑنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔نجی ائرلائنز نے بھی سعودی عرب کے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے۔ غیر ملکی ائرلائن کی 1لاکھ 1 ہزار کی ٹکٹ اب مارکیٹ میں 1 لاکھ 40 ہزار تک فروخت کیے جانے لگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں