ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیشنل ٹی 20 کپ: کھلاڑیوں کیلیے انعامی رقم کتنی ہوگی، جانیے

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹی 20 کپ 2020-21 کے ابتدائی ٹورنامنٹ میں مجموعی طورپر تقریباََ 90 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم ہوگی۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بعد نیشنل ٹی 20 کپ 2020-21 کا باقائدہ ہونے والا ہے جس میں ایونٹ کی فاتح ٹیم 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی جبکہ دوسری فائنلسٹ ٹیم 25 لاکھ روپے کی حقدار ٹھہرے گی جبکہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی، بیٹسمین، باؤلر اور وکٹ کیپر کو ایک ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم بھی دی  جائے گی۔

پی سی بی کے مطابق ہر میچ میں بہترین کھلاڑی کو 25 ہزار روپےدئیے جائیں گے جبکہ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے اس ایونٹ کے مین آف دی فائنل کو بطور انعام 35 ہزار روپے ملیں گے۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے کرکٹ سے حاصل ہونے والے پیسے کو واپس کرکٹرز کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کو ہی اپنا ہدف بنا رکھا ہے اور یہی وجہ ہے کہ نیشنل ٹی20 کپ میں مجموعی طور پر تقریباََ 90 لاکھ روپے کی انعامی رقم مختلف انداز سے کھلاڑیوں میں تقسیم کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماہوار وظیفے اور میچ فیس کی مد میں پی سی بی پہلےہی کھلاڑیوں کیلیےپرکشش اسٹرکچر متعارف کرواچکا ہے۔

یاد رہے کہ نیشنل ٹی 20 کپ کامیلہ 30 ستمبر سے ملتان میں سجے گا جبکہ فائنل 18 اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں