ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا اختتام

پیرس (جسارت نیوز) آئرلینڈ کے سائیکل سوار ثام بینٹ نے ٹور ڈی فرانس ریس کا 21 واں مرحلہ جیت لیا۔ سائیکلنگ کی دنیا کا میگا ایونٹ ٹور ڈی فرانس کا 107 واں ایڈیشن فرانس میں اختتام ہوگیا جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں تھے۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے 21 ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے 122 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا جس کا ٹریک سیدھا تھا ۔ آئرش سائیکل سوار ثام بینٹ نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ فاصلہ 2 گھنٹے 53 منٹ اور 32 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں