ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کیلئے3 ارب 88 کروڑروپے کی منظوری

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے 3 ارب 8 کروڑ روپے کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کے لئے 3.8 ارب روپے کی منظوری دے دی گئی ہے، ملازمین کو رواں مالی سال کیلئے تنخواہوں کی ادائیگی ہو گی۔ مشیر خزانہ نے ہدایت جاری کی کہ ریٹائرمنٹ پلان کے تحت ملازمین کے بقایاجات کی تفصیلات اور اسٹیل ملز کی ادائیگیوں سے متعلق رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت ٹیکسٹائل مصنوعات سے ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی ہٹانے کی بھی منظوری دے دی،جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے 10 کروڑ 20 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ اور قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن کے اخراجات کیلئے 8 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظور کرلی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں