ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آصف زرداری پرتین کرپشن ریفرنسز میں فرد جرم عائد کرنے کا حکم

اسلام آباد: احتساب عدالت نے کرپشن ریفرنسز کے خلاف آصف علی زرداری کی تین درخواستیں خارج کر کے فرد جرم عائد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارک لین، میگامنی لانڈرنگ، ہریش اینڈ کمپنی ریفرنسزمیں عدالت کا بڑا فیصلہ آگیا، جس کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی مشکلات کم نہ ہوئیں اور عدالت نے آصف زرداری کی ریفرنسزخارج کرکےبری کرنےکی درخواستیں بھی مسترد کردیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے آصف زرداری کی تین ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ جاری کیا، احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے جعلی اکاوٗنٹس کیس کے 3 کرپشن ریفرنسز میں آصف زرداری کی درخواستیں خارج کردیں، اور آصف زرداری کی ریفرنسزخارج کرکےبری کرنےکی درخواستیں بھی مسترد کردی گئیں۔

عدالت نے آصف زرداری پرتینوں کرپشن ریفرنسزمیں فردجرم عائد کرنے کا حکم دیتے ہوئے فیصلہ دیا ہے کہ آصف زرداری کو جعلی اکاؤنٹس ریفرنسز میں بری نہیں کیا جاسکتا، عدالت نے آصف زرداری سمیت تمام ملزمان کو 28 ستمبر کو طلب کر لیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں