ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی

 کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 15 ڈالر کی کمی سے 1892 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث  مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 700 روپے اور 600 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 114000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 97737 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں ؛عالمی منڈی اور ملکی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 6000 روپے کم رہی ہے۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے کی کمی سے 1220 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 25 روپے 72 پیسے کی کمی سے 1045 روپے 95 پیسے ہوگئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں