ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی نے پشاور کو پی ایس ایل کی میزبانی دینے سے معذرت کرلی

پشاور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے پشاور کو پی ایس ایل کی میزبانی دینے سے معذرت کرلی، پی ایس ایل کی تیاری کیلئے کم وقت رہ گیا،پشاورکرکٹ اسٹیڈیم تعمیر نہیں ہوسکا،جس کے باعث پی ایس ایل کی میزبانی پشاور کو نہیں مل سکتی۔

ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے بعد حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم بھی بروقت مکمل نہ ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے پشاور کو پی ایس ایل کی میزبانی دینے سے معذرت کرلی جب کہ فیصلے سے متعلق صوبائی حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے لیے پشاور کو بھی میزبانی دینے کا اعلان کیا گیا تھا اور پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کو جدید طرز پر بنانے کے لیے منصوبہ شروع کیا گیا لیکن منصوبہ بروقت مکمل نہ ہونے کی وجہ سے پی ایس ایل کے میچز کے انعقاد کو ناممکن قراردیا گیا تھا۔

تاہم وزیراعلی محمود خان کی خواہش پر پی ایس ایل کے میچز کے انعقاد کو ممکن بنانے کے لیے حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم کو توسیع دینے پر کام شروع کیا گیا لیکن پی سی بی کی ٹیم کے معائنے کے بعد رپورٹ کی روشنی میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے پشاور کو میزبانی سے معذرت کرلی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے اس حوالے سے صوبائی حکومت کو باقاعدہ طور پر آگاہ کردیا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کے لیے آئی سی سی کے شرائط مکمل نہ ہونے پر پشاور کو پی ایس ایل کی میزبانی نہیں دی جاسکتی۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کی تیاری کے لیے کم وقت رہ گیا ہے اور پشاور میں کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر نہ ہوسکا اس لیے اگلے پی ایس ایل کی میزبانی پشاور کو نہیں مل سکتی اس حوالے سے صوبائی حکومت کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں