ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حیدر آباد میں گوداموں سے 50 لاکھ کے غیر قانونی سگریٹ برآمد

 کراچی:  ایف بی آر کے ماتحت ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو حیدرآبادنے غیر قانونی سگریٹ کے خلاف ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی اور بغیر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادائیگیوں کے حامل سگریٹ کی بڑی کھیپ برآمد کرلی۔

ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی حیدرآباد فیصل رؤف نے ایکسپریس کو بتایا کہ ایف بی آر کی ہدایت پر انسداد غیر قانونی سگریٹ مہم کے تحت موصول ہونے والی ایک خفیہ اطلاع پر لیاقت کالونی حیدرآباد میں سگریٹ کے ڈسٹری بیوٹرز کے دو گوداموں پر چھاپہ ماراگیا تو وہاں سے سگریٹ کے 80 لاکھ ڈنڈے برآمد ہوئے۔

انھوں نے بتایا کہ برآمد ہونے والے غیر قانونی سگریٹس کی مالیت 50 لاکھ روپے سے زائدہے، غیرقانونی سگریٹوں کے کاروبار میں ملوث گروہ نے 50لاکھ روپے سے زائدکی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کی چوری کی تھی۔

انھوں نے بتایاکہ برآمد ہونے والے تمام سگریٹ مقامی برانڈز کے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں