ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

“بھارتی منی لانڈرنگ کا پول کھلنے پر ایف اے ٹی ایف کہاں ہے”

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے بھارتی منی لانڈرنگ کا پول کھول دیا ہے.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے بھارتی منی لانڈرنگ کا پول کھول دیا ہے اب ایف اے ٹی ایف کہاں ہے ؟

شیریں مزاری نے کہا کہ کیوں بھارت کوان سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی اجازت دی جاتی ہے؟

یہ بھی پڑھیں: بھارت دہشت گردوں کا سہولت کار اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہے: رپورٹ

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی ادارہ فنانشل کرائمز انفورسمنٹ کی ایک  رپورٹ کے مطابق بھارت دہشت گردوں کا سہولت کار اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہے اور بھارت کے 44 بینک منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔

رپورٹ میں جن بھارتی بینکوں کا ذکر کیا گیا ہے ان میں بھارت کا پنجاب نیشنل بینک، کوٹک مہاندرا، ایچ ڈی ایف سی بینک، بینک آف بروڈا، کنارہ بینک، انڈس لینڈ بینک منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی بینکوں نے 3201 ٹرانزیکشنز کے ذریعے ایک ارب 53 کروڑ ڈالرز کی منی لانڈرنگ کی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ یو این رپورٹ میں کیرالہ، آسام میں دہشت گرد گروپس کی نشاندہی کی گئی، بھارت کی منی لانڈرنگ میں بھارتی نوادرات کے اسمگلر ملوث ہیں۔ منی لانڈرنگ کے لیے سونے اور ہیروں کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں