ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: ریلوے زمین پر تجاوزات، وفاقی وزیر کی سخت وارنگ

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ریلوے زمین پر تجاوزات کا خاتمہ کرنا ہے اس لیے لوگ اپنا بندوبست کرلیں.

صوبائی دارلحکومت کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا حکم ہے ریلوے ٹریک کے اطراف سے تجاوزات ختم کی جائیں اور ریلوے سپریم کورٹ کے احکامات پرمکمل عمل درآمد کرے گی.

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ سرکلر ریلوے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقاتیں اچھی رہیں، سرکلر ریلوے پر سندھ حکومت سے کوئی تنازع نہیں،سرکلر ریلوے پر وفاق اور سندھ ایک پیج پر ہیں.

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید کے نوازشریف سے 10 سوال

شیخ رشید نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ سندھ حکومت کے ساتھ مل کر نشاندہی کی جارہی ہے، ریلوے کی تجاوزات سے متعلق کل نقشہ دے دیا جائے گا جبکہ تجاوزات کو گرانا ہے اس لیے لوگ اپنا بندوبست کرلیں اور بے دخل لوگوں کو بسانا سندھ حکومت کا کام ہے.

وفاقی وزیر شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ دس بلین سے زائد رقم کراچی سرکلر ریلوے پرخرچ کرنے جا رہے ہیں، کراچی سرکلر ریلوے کا جائزہ لینے ہر پندرہ دن بعد  کراچی آؤں گا، کے سی آر پر ہماری طرف سے کام شروع ہے.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں