ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مولانا طاہر اشرفی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی مقرر

پاکستان علماء کونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی کو وزیراعظم عمران خان کا نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مقرر کردیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مولانا طاہر اشرفی کو اپنا نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مقرر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گایا ہے کہ ان کی تقرری کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور وہ اعزازی طور پر اس عہدے پر کام کریں گے۔

خیال رہے کہ مولانا طاہر اشرفی پاکستان علماء کونسل اور متحدہ علماء بورڈ کے سربراہ ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں