ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا

 لاہور: اوگرہ نے ایل پی جی اور گھریلو و کمرش سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرہ نے ایل پی جی 3روپے فی کلو،گھریلو سلنڈر34روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت130 روپے بڑھا دی ہے۔ سرکاری پیداواری قیمت میں 2456روپے میٹرک ٹن، اضافہ کے بعد اوگرہ نے ماہ اکتوبر کیلئے نئی قیمتیں جاری کر دیں۔

نئی قیمتیں جاری ہونے کے بعد اب  ایل پی جی117روپے فی کلوکی بجائے 120روپے فی کلو ہوجائے گی۔ اسی طرح گھریلو سلنڈر کی قیمت1382روپے سے بڑھ کر 1416روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 5319 روپے سے بڑھ کر  5449 روپے ہوجائے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیے: عوام سردیوں میں ایل پی جی کے بحران کیلیے بھی تیار رہیں

گیس کی پیداواری قیمت60460کی جگہ62915روپے  ملک بھر میں دستیاب ہو گی۔عالمی مارکیٹ میں 358ڈالر سے بڑھ کر379ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس سال تقریباً420,000 مقامی پیدوار اورتقریباً 260,000 میٹرک ٹن ایل پی جی برآمد ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں