ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاپان کراٹے ایسوسی ایشن بلوچستان کے تحت ریفری جج کورس

کوئٹہ(جسارت نیوز) جاپان کراٹے ایسوسی ایشن بلوچستان کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علمدار روڈ پر واقع تاجئی خان سپورٹس کمپلیکس میں (جے کے اے )ریفری جج کورس منعقد ہوا ۔جس میںجاپان کراٹے ایسوسی ایشن بلوچستان سے تعلق رکھنے والے انسٹرکٹرزاور سینئر کھلاڑیوں نے شرکت کی ،جن میں عبداللہ چنگیزی ،خادم حسین ہزارہ ،فدا محمد دمڑ،محمد ہارون، عبدالمتین،مقیسط علی ،نویان باطر ،محمد ارسلان ،محمد ایان،علی مہدی،عرفان علی اور محمد اسماعیل شامل ہیں۔ریفری جج کورس کے ٹرینر جاپان کراٹے ایسوسی ایشن کے ہیڈ کواٹرٹوکیوکے کوالیفائیڈ ریفری جج بی کلاس سینسی حسین علی چنگیزی بلیک بیلٹ فائیو ڈان (ٹوکیو، جاپان) تھے۔انہوں نے کورس کے شرکاء کو جاپان کراٹے ایسوسی ایشن کے ہیڈ کواٹرٹوکیو کے قوانین بارے تفصیل سے آگاہ کیا،کمیتے اور کاتامقابلوں کے حوالے سے اہم ترین پوائنٹس بارے بھی تفصیل سے بتایا۔بعد ازاں کمیتے اور کاتا مقابلوں کے حوالے سے پریکٹیکل سیشن کا بھی انعقاد کیا گیاجس میں کورس کے تمام شرکاء نے بڑے جوش وخروش سے حصہ لیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں