ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مودی خوش ہوگا پورا پاکستان اس کا ‘ایجنٹ’ بن گیا،راجا فاروق حیدر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آزادکشمیر کے وزیراعظم راجا فاروق حیدر نے خود پر بغاوت کا مقدمہ قائم ہونے پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی خوش ہورہا ہوگا کہ تقریباً پورا پاکستان ہی، چھوٹے ذہن کے متعصب لوگوں کی بدولت اس کا ‘ایجنٹ’ بن گیا ہے۔ ایک بیان میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چھوٹے دماغ رکھنے والے متعصب لوگوں کو اس بات کا کم ہی احساس ہوگا کہ ان کی نفرت سے بھری سیاست کے کیا نتائج نکلیں گے۔راجا فاروق حیدرکا کہنا ہے کہ بطور ایک بھارت مخالف کشمیری اب انہیں اپنے مستقبل کی فکر لگ گئی ہے۔ خیال رہے کہ لاہور میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق نواز شریف نے اشتعال انگیز تقاریر کیں اور ملک کے مقتدر اداروں کو بدنام کرکے بھارت کی پالیسیوں کی تائید کی۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ نواز شریف کی تقاریر کا مقصد اپنے دوست بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بالواسطہ فائدہ پہنچانا ہے، نواز شریف کی تقاریر کا مقصد عالمی برادری میں پاکستان کی اعلیٰ عدالتوں اور مسلح افواج کو بدنام کرنا ہے۔مقدمے میں وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت ن لیگ کے دیگر 40 رہنماؤں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں