ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیپلز پارٹی کا غداری کے مقدمات واپس لینے کا مطالبہ

کراچی( آن لائن)پیپلز پارٹی نے حکومت سے سیاسی رہنماؤں کے خلاف غداری کے مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیاسی رہنماؤں کے خلاف غداری کے مقدمات وزیراعظم عمران خان کے ایما پر درج کیے گئے ہیں۔ بے بنیاد الزام عائد کر کے نفرت پیدا کرنے اور لوگوں کو اکسانے کی کوشش کی گئی، وزرا کے مقدمات پر وزیراعظم عمران خان کی ناپسندیدگی جیسا بیان ایک مذاق ہے۔کیا آئین،
قانون اور پارلیمان کی بالادستی کی بات کرنا غداری ہے، عوام احتساب کے اس دہرے معیار کو اچھی طرح جان چکے ہیں۔پیپلز پارٹی قیادت کے خلاف تاحال کچھ ثابت نہیں ہو سکا، اپوزیشن جھوٹے اور بے بنیاد کیسز سے ڈرنے اور پیچھے ہٹنے والی نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں