ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہماری حکومت سیاسی انتقام کے حق میں نہیں، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت سیاسی انتقام کے حق میں نہیں ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف پر بغاوت کا مقدمہ درج ہونے سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں سالگرہ کا کیک کاٹ رہا تھا جب ایف آئی آر کا پتا چلا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایف آر آئی کے معاملے میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم بعض وزرا نے نوازشریف کے خلاف ایف آئی آر کو منطقی انجام تک پہنچانے کا مشورہ بھی دیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت سیاسی انتقام کے حق میں نہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ وزیراعظم نے نوازشریف کیخلاف مقدمہ درج ہونے پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا، فواد چوہدری

واضح رہے لاہور میں سابق وزیراعظم نوازشریف سمیت لیگی رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج ہوا تھا جس پر گزشتہ روز وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا تھا کہ وزیراعظم نے نوازشریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں