ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابراعظم کی بیٹنگ میں نکھارلانے کیلئے محمد یوسف بھی سرگرم ہو گئے

لاہور: بابراعظم کی بیٹنگ میں نکھار لانے کے لیے محمد یوسف بھی سرگرم ہوگئے. بابراعظم کی بیٹنگ میں نکھارلانے کے لیے محمد یوسف بھی سرگرم ہوگئے. دورہ انگلینڈ کے بعد انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شرکت کرنے والے نوجوان بیٹسمین وطن واپس آنے کے باوجود ملتان میں جاری ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں شریک نہیں ہوئے، ان کی ٹیم سنٹرل پنجاب قائم مقام کپتان سعد نسیم کی قیادت میں مسلسل ناکامیوں کا شکارہورہی ہے، بابراعظم راولپنڈی میں شروع ہونے والے دوسرے مرحلے میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی رونقوں میں اضافہ کریں گے، فی الحال لاہور میں ہائی پرفارمنس سینٹرمیں بیٹنگ کوچ محمد یوسف سے اپنی بیٹنگ میں مزید نکھار لانے کے لیے رہنمائی حاصل کر رہے ہیں۔

اس سے قبل دورہ انگلینڈ میں یونس خان قیمتی مشورے دیتے رہے ہیں، ہیڈ کوچ چیف سلیکٹر مصباح الحق، ان کے معاون شاہد اسلم بھی موجود ہیں، یوں بابر اعظم کی بھرپور رہنمائی کرنے والوں کی کوئی کمی نہیں رہی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں