ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وقت آچکا ہے عوام سلیکٹڈ سرکار کیخلاف اُٹھ کھڑے ہوں، بلاول بھٹو زرداری

 کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وقت آچکا ہے عوام سلیکٹڈ سرکار کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کی حکومت مخالف تحریک پر بتادلہ خیال کیا گیا، ملک بھر میں پی ڈی ایم کے تحت جلسوں اور ریلیوں کے معاملات پر بھی مشاورت کی گئی اورچیئرمین پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کی حکومت مخالف مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی اے پی سی کے نتیجے میں پی ڈی ایم کی تشکیل اہم پیش رفت ہے، اپوزیشن کا اتحاد کٹھ پتلی سرکار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا کیوں کہ اب وقت آچکا ہے کہ سلیکٹڈ سرکار کے خلاف عوام اُٹھ کھڑے ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں