ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی کی مصباح الحق اور اظہر علی کو محتاط رہنے کی ہدایت

اسلام آباد(جسارت نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کا معاملہ حل ہوگیا۔ذرائع کے مطابق ہیڈکوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق اور اظہر علی کی گذشتہ 3 روز کے دوران پی سی بی عہدیداران سے ملاقات ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق اور اظہر علی نے چیئرمین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ملاقات میں دونوں سے وزیر اعظم سے ملاقات کے حوالے سے بریفننگ مانگی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے موقف اپنایا کہ کوٹ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی نہیں کی ،صرف ڈیپارٹمنٹ کرکٹ پر بات کی۔کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹ بند ہونے سے بہت سے کرکٹرز بے روزگار ہوتے دیکھے۔بورڈ نے دونوں کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں