ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا بھر میں 3 کروڑ خواتین غلامی کا شکار

 

کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلوی غیر سرکاری تنظیم ’’واک فری‘‘ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں 2 کروڑ 90 لاکھ خواتین غلامی پر مجبور ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق تنظیم کا کہنا ہے کہ دنیا میں جبری مشقت، قرض کے بدلے کام، جبری شادیوں اور دیگر کئی معاملات میں خواتین کا استیصال جاری ہے، جو مختلف صورتوں میں غلامی پر مجبور ہیں۔ تنظیم کی شریک بانی گریس فارسٹ نے بتایا کہ رپورٹ میں سامنے آنے والے حقائق کا مطلب یہ ہے کہ ہر 130 میں سے ایک عورت اس صورتحال سے متاثر ہے، یعنی متاثرہ خواتین کی تعداد آسٹریلیا کی مجموعی آبادی سے زیادہ بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اتنے زیادہ لوگ غلامی پر مجبور ہیں کہ انسانی تاریخ میں اب تک کسی دور میں اتنے لوگ غلامی نہیں کر رہے تھے۔ ’’واک فری‘‘ کے مطابق موجودہ دور غلامی ایسی صورتحال کو کہا جاتا ہے جس میں کسی کی ذاتی آزادی کو ختم کیا جائے اور کسی کے مالی فائدے کے لیے کسی دوسرے شخص کا استعمال کیا جائے۔ رپورٹ کے مطابق جنسی استیصال کے متاثرین میں خواتین کا تناسب 99 فیصد، جبری شادیوں کے متاثرین میں 84 فیصد اور جبری مشقت کے متاثرین میں عورتوں کا تناسب 54 فیصد ہے۔ یہ اعداد شمار انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن اور بین الاقوامی ادارہ برائے ہجرت کے تعاون سے اکھٹے کیے ہیں۔ گریس فارسٹ نے مزید بتایا کہ غلامی کا شکار خواتین کی تعداد زیادہ بھی ہو سکتی ہے کیوں کہ ان اعداد شمار میں ایسی خواتین شامل نہیں، جن کی صورتحال وبا کی وجہ سے تبدیل ہوئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں