ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت نے ایران سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد کی اجازت دے دی

اسلام آباد: حکومت نے پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے ایران سے درآمد کی اجازت دے دی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے بتایا کہ ٹماٹر اور پیازکی قیمتیں زیادہ ہونےکے باعث حکومت نے ایران سے درآمد کا فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں ایران سے ٹماٹر اور پیاز درآمدکرنےکی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان نےکہا کہ ایران سے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کی ایک ماہ کیلئے اجازت دی گئی ہے اور یہ اقدام قیمتوں میں کمی لانے کیلئے کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق نجی شعبے کو ٹماٹر کی درآمد کے پرمٹ جاری کردیے گئے ہیں اور پیاز کی درآمد کے پرمٹ آج جاری ہوں گے، درآمد کنندگان ایک ماہ کیلئے جتنا چاہیں پیاز اور ٹماٹر درآمد کرسکتے ہیں، ٹماٹر اور پیازکی قیمتوں میں استحکام نا آنے کی صورت میں درآمدی اجازت میں توسیع کی جاسکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں