ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری میں مزید اضافے کا خدشہ

واشنگٹن:عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ملک میں مہنگائی اور بت روزگاری میں مزید اضافے کی پیش گوئی کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کا جی ڈی پی رواں سال شرح منفی سے بہتر ہو کر ایک فی صد ہونے کی توقع ہے ،تاہم مہنگائی کی شرح میں 10 اعشاریہ 2 فیصد اضافہ ہوگا۔

آئی ایم ایف رپورٹ ایسے موقعے پر سامنے آئی ہے جب ملک میں ضروری اشیاء خوردو نوش آٹا، دال، چینی، دودھ، انڈے، گوشت سمیت دیگر کی قیمتوں میں ہوشرُبا اضافہ ہوگیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ برس مہنگائی کی شرح آٹھ اعشاریہ آٹھ فیصد ہونے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں 2021 میں پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 4 اعشایہ 5 فیصد سے بڑھ کر 5 اعشاریہ 1 فیصد ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں