ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیئرمین نیب نے روز ویلٹ ہوٹل بند کرنے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے روز ویلٹ ہوٹل کو بند کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے میڈیا رپورٹس پر روز ویلٹ ہوٹل کو 31 اکتوبر سے بند کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دیدیا ہے، تحقیقات میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ امریکا کے شہر نیو یارک میں انتہائی مرکزی جگہ پر قائم پاکستان کے قومی اثاثہ روز ویلٹ ہوٹل کو بند کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔

تفصیلات کے مطابق تحقیقات میں ان وجوہات کا بھی جائزہ لیا جائے گا جن کی وجہ سے حکومت پاکستان کو مبینہ طور پر لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوا، اس کے علاوہ ان ذمہ داران کا بھی تعین کیا جائے گا جنہوں نے اپنے قومی فرائض کی انجام دہی میں مبینہ طور پر کوتاہی برتی اور امریکا کے شہر نیو یارک میں انتہائی مرکزی جگہ پر قائم روز ویلٹ ہوٹل کو منافع بخش بنانے میں اپنا کردار ادا نہیں کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں