ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسلم لیگ ن کا چیئر مین نیب کیخلاف ریفرنس دائر کرنیکا اعلان

 

اسلام آباد ( آن لائن)مسلم لیگ (ن) نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ(ن) لیگ کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر چیئرمین نیب کے خلاف آرٹیکل 209 کے تحت ریفرنس دائر کریں گے جس کی تیاری آخری مراحل میں ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے وکلاء اور قانونی ماہرین سے مشاورت بھی کی جارہی ہے۔اس حوالے سے کیپٹن(ر) صفدر نے بتایا کہ ریفرنس تیار ہے کسی بھی وقت سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کیا جائیگا تاہم ریفرنس کے خدوخال میڈیا پر لانا قبل از وقت ہے ، نیب احتساب کا ادارہ ہے اور چیئرمین نیب ایک بڑا عہدہ ہے اس عہدے کے لیے نیک و سیرت اور ایماندارکا ہونا ضروری ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں