ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بدین، پ ٹ الف کے انتخابات، تعلیم دوست پینل کامیاب

بدین (نمائندہ جسارت) اساتذہ تنظیم آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن بدین کے انتخابات، تعلیم دوست پینل کے دھنی بخش کھوسو تحصیل اور نور محمد سومرو سٹی صدر کے عہدوں پر کامیاب، پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے انتخابات کے سلسلے میں تعلیم دوست اور استاد دوست پینل میں ہونے والے انتخابی معرکے میں تعلیم دوست پینل کے تمام امیدواروں نے تحصیل اور سٹی کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرلی۔ دھنی بخش کھوسو نے 33 ووٹ کی اکثریت سے جبکہ سٹی کی صدارت کے لیے حاجی نور محمد سومرو اور ان کے پینل کے تمام امیدواروں سلیم ترک، کوثر پروین قنبرانی، در محمد بھرگڑی، بابو عثمان خاصخیلی، لکی ناز مندرو، غلام جونیجو، حسن جونیجو، یونس کمبار، امتیاز میمن، بشیر احمد جونیجو نے 141 ووٹ حاصل کر کے 14 ووٹ کی اکثریت سے استاد دوست پینل کو شکست دے کر انتخاب میں کامیابی حاصل کرلی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں