ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زمبابوے سیریز کےلیے میچ آفیشلز کا اعلان

پاکستان اور زمبابوے کے مابین ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔

سینئر امپائر علیم ڈارون ڈے سیریزاور پہلے،تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے آن فیلڈ امپائرمقرر کیے گئے ہیں جب کہ سیریزکے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں احسن رضا آن فیلڈ امپائر کی ذمےداریاں نبھائیں گے۔

آئی سی سی کی عبوری پلیئنگ کنڈیشنزکےمطابق تھوک سےگیندچمکانےکی اجازت نہیں ہوگی۔

زمبابوے کرکٹ  کا کہنا ہے کہ ہیڈکوچ لال چندراجپوت دورہ پاکستان میں شامل نہیں ہوں گے، پی سی بی نےکلیئرنس کیلئےتمام دستاویزات زمبابوےکرکٹ کودےدی تھیں، لال چند راجپوت ملکی ایڈوائزری کی بنیاد پرزمبابوےٹیم کےہمراہ نہیں آئے۔

قبل ازیں زمبابو کرکٹ اسکواڈ بذریعہ دبئی اسلام آباد پہنچا، ٹیم کے ہوٹل پہنچنے پر کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ لیے جائیں گے۔کورونا وائرس کے باعث  مہمان اسکواڈ آج سے اپنے سات روزہ آئسولیشن کی مدت پوری کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں