ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا سے اموات کی شرح چند ہفتوں کے دوران 140 فیصد بڑھ گئی، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرکا کہنا ہے کہ ہم کورونا کے تمام ایس اوپیزکونظرانداز کرکے غلطی کے مرتکب ہورہے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرنے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ گزشتہ ہفتے کورونا سے یومیہ اموات کی تعداد 12 رہی، کورونا وبا سے اموات کی شرح چند ہفتے پہلے کے مقابلے میں 140 فیصد زیادہ ہے۔ اس تناظرمیں ہم کورونا کے تمام ایس اوپیزکونظرانداز کرکے غلطی کے مرتکب ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے کہا کہ ہم موجودہ راستہ تبدیل نہیں کریں گے توزندگی اورمعاش سے محروم ہوجائیں گے، کورونا ایس او پیزکونظر انداز کرنے کے نتائج ظاہرہورہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں