ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ڈی ایم کے اسٹیج پر سارے چور ملیں گے، اسد عمر

حیدرآباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے اسٹیج پر سارے چور ملیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ جو لوگ قائداعظم کے مزارپر چھلانگیں لگاتےرہےان کوقوم سےمعافی مانگنی چاہیے، جب تک یہ لوگ قوم سے معافی نہیں مانگیں گے قوم ان کو معاف نہیں کرےگی، کیپٹن(ر) صفدر کی اپنی جماعت میں کوئی حیثیت نہیں، انہیں گرفتار کرنے کا کیا فائدہ؟

وفاقی وزیر نے کہاکہ سندھ حکومت اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہے،وفاق کراچی پیکج پر کام شروع کرنے والی ہے،صوبائی حکومت کیساتھ مل کر حیدرآباد کے لیے بھی پیکج بنائیں گے۔

اسدعمر نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ میاں صاحب سزا یافتہ اور اشتہاری مجرم ہیں،نواز شریف کون ہوتے ہیں جو کسی  معاملہ پر کوئی جواب مانگے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات میں قتل و غارت گری کرائی، بھارت میں مسلمانوں کو صرف گائے کاگوشت رکھنے پرقتل کیا جارہاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں