ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ـ187 کھلاڑیوں نے ڈومیسٹک کنٹریکٹس قبول کرلیے، پی سی بی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ187 کھلاڑیوں نے ڈومیسٹک سیزن برائے 21-2020 کے کنٹریکٹس قبول کرلیے ، اس کنٹریکٹ میں ماہانہ وظیفہ، میچ فیس، ڈیلی الائونس اور انعامی رقم کا حصہ شامل ہے۔اس 12ماہ پر مشتمل ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کو 40ہزار سے لے کر ایک لاکھ50 ہزارروپے ماہوار وظیفہ ملے گا۔اس دوران 32 کھلاڑیوں نے ساڑھے 5 ماہ پر مشتمل سیزنل کنٹریکٹ پر دستخط کیے ہیں جوکہ پاکستان کپ ختم ہونے پر مکمل ہوجائے گا۔ اس کنٹریکٹ کے تحت کھلاڑیوں کو ڈیلی الائونس، میچ فیس اور انعامی رقم کا حصہ ملے گا۔ان تمام کھلاڑیوں کی محددو فارمیٹ کے لیے دستیابی کی غرض سے اس کٹیگری کو متعارف کروایا گیا ہے،اس کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو صرف ڈیلی لائونس، میچ فیس اور انعامی رقم میں ان کا حصہ ملے گا۔اب بھی 70 کرکٹرز اضافی کھلاڑیوں کے پول میں دستیاب ہیں جنہیں سیزنل یا ایونٹ بیس کنٹریکٹ پیش کیا جاسکتا ہے تاہم اس کے لیے متعلقہ ٹیم کے ہیڈ کوچ کو اس کھلاڑی کا انتخاب کرنا ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں