ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بین ڈنک کا پی ایس ایل کے بقیہ میچزکیلئے پاکستان آنے کا اعلان

لاہور:آسٹریلوی بیٹسمین بین ڈنک پی ایس ایل 5کے بقیہ میچز کیلئے پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان آنے کیلئےبیتاب ہیں۔

اپنے ویڈیوپیغام میں آسٹریلوی وکٹ کیپرنے کہا کہ پی ایس ایل کے نومبر میں شیڈول باقی میچز کیلیے پاکستان جانے کو بے تاب ہوں، ایک بار پھر اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے ملاقات کا موقع ملے گا، پوری امید ہے کہ پہلی بار ٹرافی جیت کر لاہوری پرستاروں کے نام کریں گے، آخرمیں انہوں نے کہا کہ میں ہوں قلندردل سے۔

آسٹریلوی بیٹسمین نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے خلاف 93اور کراچی کنگز کے مقابل 99ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیل کرلاہور قلندرزکوحیران کن فتوحات دلائی تھیں۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے پلے آف اور فائنل نومبر کے وسط میں کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں