ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چلی: ریفرنڈم میں اکثریت نے نیا آئین بنانے کی حمایت کردی

سینتیاگو (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب امریکی ملک چلی میں شہریوں نے ایک ریفرنڈم کے ذریعے نیا آئین بنانے کی حمایت کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق غیررسمی نتائج سامنے آتے ہی شہری سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منانا شروع کردیا۔ اتوار کے روز ہونے والے ریفرنڈم کے اکثر ووٹوں کی گنتی ہوچکی ہے، جن میں سے 78فیصد ووٹروں نے نئے آئین کی حمایت کی ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق چلی کا آئین 1980 ء میں فوجی آمر جنرل آگسٹو پینوچٹ کے دور میں وضع کیا گیا تھا۔
چلی: نئے آئین کے حق میں ووٹ دینے والے شہری اپنی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں