ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

30 اکتوبر کو ملک بھر میں چھٹی کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر ملک بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 30 اکتوبر 2020 کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔

ہر سال کی طرح امسال بھی 12 ربیع الاول مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

اس موقع پر مساجد، گلیوں اور چوک چوراہوں کے علاوہ سرکاری و نجی عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا جا چکا ہے اور نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کی ولادت با سعادت اور ان کی زندگی پر روشتی ڈالنے کے لیے محافل اور سیمینارز کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ سندھ حکومت پہلے ہی صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کر چکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں