ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بحرین میں نماز ظہر کیلیے بھی مساجد کھولنے کا اعلان

بحرین میں نماز فجر کے بعد نماز ظہر بھی مساجد میں باجماعت ادا کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

بحرین کی حکومت نے یکم نومبر سے ملک بھر میں نماز ظہر کے لیے مساجد کھولنے کا اعلان کر دیا اور نمازیوں کوکورونا ضوابط کے تحت باجماعت نماز ادائیگی کی اجازت دی گئی ہے۔

کورونا وائرس کے پیش نظر 23 مارچ سے بند کی گئی مساجد کو بتدریج کھولنے کی حکمت عملی اپنائی گئی ہے، پہلے مرحلے میں 28 اگست سے نماز فجر کے لیے مساجد کو کھولا گیا تھا۔

بحرین کی وزارت انصاف اور اسلامی امور نے کہا تھا کہ جمعہ 28 اگست سے مملکت کی مساجد میں ابتدائی طور پر صرف فجر کی نماز باجماعت کی اجازت ہوگی۔

نمازیوں کو ایس او پیز کے تحت مساجد میں آنے کی اجازت دی گئی، بغیر ماسک نمازیوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا جب کہ دو میٹر کا سماجی فاصلہ برقرار رکھا گیا۔

مساجد کو نماز سے 10 منٹ قبل کھولا گیا اور باجماعت نماز کی ادائیگی کے کچھ ہی دیر بعد بند کر دیا گیا۔بچوں، بیماروں اور معمر افراد کو مسجد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں