ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک بحریہ کا سطح سمندر اور ہوا سے اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

کراچی(نمائندہ جسارت)پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹس نے شمالی بحیرہ عرب میں بحری جہاز شکن میزائلوں کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی جنگی تیاری کا بھرپور مظاہرہ کیا ۔
اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی مہمانِ خصوصی تھے جنہوں نے سینئر نیول آفیسرز کے ہمراہ میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ یہ میزائل پاک بحریہ کے بحری جہاز، ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر سے داغے گئے جنہوں نے اپنے اپنے اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ میزائلوں کی یہ کامیاب فائرنگ پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں اور حربی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور نیشنل میری ٹائم اثاثوں کی حفاظت کے سلسلے میں تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے افسران اور جوانوںکے جذبے، لگن اور پیشہ ورانہ قابلیت کو بھی سراہا ۔ سربراہ پاک بحریہ نے اس امر کو دہرایا کہ پاک بحریہ پاکستان کی بحری سرحدوں کے خلاف ہونے والی کسی بھی جارحیت کا موثر جواب دینے اور بحری دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے ہر دم مستعد ہے‘ پاک بحریہ ہر قسم کے جنگی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں