ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی اے نے پائلٹس کی تنخواہوں میں 25 فیصد کمی کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں ) پی آئی اے نے پائلٹس کی تنخواہوں میں 25 فیصد کمی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ائرلائنز (پی آئی اے) انتظامیہ نے
پائلٹس کی تنخواہوں اور مراعات میں کمی کے ساتھ ساتھ ماہانہ الاؤنس کو بھی 50 فلائنگ گھنٹوں سے مشروط کردیاہے۔ پی آئی اے کے چیف ہیومن ریسورس (ایچ آر) نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔پی آئی اے کے ایچ آر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب پی آئی اے کے پائلٹس کو 75 گھنٹوں کیبجائے 50 فلائنگ گھنٹوں کا گارنٹی الاؤنس دیا جائے گا، نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ 50 گھنٹوں سے کم فلائنگ وقت ہونے والے پائلٹ کو الاؤنس نہیں دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی پی آئی اے کے تمام ملازمین پرلازمی خدمات ایکٹ کے اطلاق کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ایکٹ کا اطلاق 28اکتوبر سے چھ ماہ کیلیے ہوگا۔ پی آئی اے کے ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کے توسیعی نوٹیفکیشن کے مطابق ایکٹ کے تحت پی آئی اے ملازمین پرمتعدد ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے۔ ایکٹ کی خلاف ورزی جرم تصورکیا جائے گا، کام نہ کرنا، بغیر کسی عذر کے کام نہ کرنا، غیر حاضرہونا بھی جرم تصورکیا جائے گا۔ ایکٹ کی خلاف ورزی کی سزا، جرمانہ اورایک سال تک قید بھی ہوسکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں