ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محمد حسین محنتی،عطیہ نثار و دیگر کا رئیسہ غوث کے انتقال پر اظہار افسوس

کراچی(نمائندہ جسارت )صوبائی امیر محمد حسین محنتی ، قیم کاشف سعید شیخ اور شعبہ تعلیم کے ناظم پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق منصوری سمیت دیگر ذمے داران نے قاضی محمد غوث
سے ان کی اہلیہ کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور تمام پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔دریں اثنا حلقہ خواتین سندھ کی ناظمہ صوبہ عطیہ نثار نے بھی دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن سندھ کی ناظمہ رئیسہ غوث کی پر مشقت تحریکی زندگی قابل قدر رہی ہے۔انہو ںنے کہا کہ رئیسہ بہن کی وفات ایک سانحہ ہے اور یہ خلا پر نہ ہو سکے گا ،رئیسہ بہن مستعد و ذمے دار فرد تھیں جنہوں نے اپنی پوری توانائی رضائے الٰہی کے لیے وقف کر رکھی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں