ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کامیڈین علی گل پیر حادثے میں ٹانگ تڑوا بیٹھے

 کراچی: کامیڈین وگلوکار علی گل پیر حادثے میں اپنی ٹانگ تڑوا بیٹھے ہیں۔

علی گل پیر نے انسٹا گرام پر کچھ تصاویر شیئر کیں جس کے کیپشن میں انہوں نے حادثے کی وجہ بتائے بغیر لکھا کہ ایک حادثے کی وجہ میری ران کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے اور وہ گزشتہ کئی روز سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

گیت ’’ وڈیرے کا بیٹا ‘‘ سے شہرت پانے والے علی گل پیر نے ایکسرے کی تصویر شیئر کی جس میں اُن کی ایک ران کی ہڈی ٹوٹی نظر آرہی ہے جس پر انہوں نے اپنا روایتی انداز اپناتے ہوئے خود کو آئرن مین قرار دیا۔

دوسری جانب انہوں نے ایک ایسی تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ اسپتال کے عملے کی مدد سے اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کامیڈین نے ایک اور انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ انشا اللہ اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد گھر جا رہا ہوں جہاں میں زیادہ وقت بستر پر گزاروں گا، ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں سے پوچھا کہ میں خود کو دو ماہ تک مصروف رکھنے کے لئے کیا کروں؟

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں