ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مغربی جمہوریت صیہونیت کے آگے جھک گئی، ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ مغربی جمہوریت، آزادی اور نسل پرستی صیہونیت کے آگے جھک گئی.

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے ترکی کے ساحلی شہر ازمیر میں جمعہ کے روز آنے والے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک اپنے آپ کو جمہوریت اور آزادی کا چیمپئن سمجھتے ہیں لیکن آج یہی ممالک نسل پرستی، فاشزم اور صیہونیت کے سامنے سر جھکائے کھڑے ہیں۔

ترک صدر نے کہا کہ مسلم دنیا ایک نئے درد بھرے دور سے گزر رہی ہے، گذشتہ صدی کی دو بڑی عظیم جنگوں میں کروڑوں افراد کے مارے جانے کے بعد دنیا میں جمہوریت اور آزادی کی ایک شمع روشن ہوئی تھی لیکن نو آبادیاتی نظام نے تمام اخلاقی حدود کو پامال کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں مختلف علاقوں سے سستے مزدوروں کو اپنے ممالک میں آنے کی اجازت دینے والے اب خانہ جنگی سے متاثرہ علاقوں کے مہاجرین اور پناہ گزینوں کے لئے اپنے دروازے بند کر رہے ہیں۔ ایک ملک کا سربراہ آزادیٗ اظہار کی آڑ میں مسلمانوں کی سب سے معتبر ترین ہستی حضور نبی اکرم ﷺ کی توہین کر رہا ہے، اب جمہوریت کہاں ہے؟ یورپی اقدار اب کہاں ہیں؟

ترک صدر رجب طیب اردوان کا مزید کہنا تھا کہ مغربی سیاستدان مختلف مذاہب اور عقیدوں کے ماننے والوں کے عقائد پر حملے کر رہے ہیں، آقا ﷺ کی توہین دراصل تمام مسلمانوں کی دل آزاری کا سبب ہے، مسلمان کسی صورت توہین رسات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں