ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس میں نامعلوم افراد کا مسجد پرحملہ، سنگین بے حرمتی

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی فرانس میں نامعلوم حملہ آور مسجد میں خنزیر کے کٹے ہوئے سر پھینک کر فرار ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی فرانس کے شہر کومپیئن میں ترک اسلامک یونین برائے مذہبی امور نے بتایا کہ مقامی جامع مسجد پر ایک نفرت انگیز حملہ ہوا ہے۔ مسجد کی بے حرمتی کرنے والے حملہ آوروں نے خنزیر کے 2 کٹے ہوئے سر مسجد کے اندر پھینکے اور فرار ہوگئے۔فرنچ کونسل آف دی مسلم فیتھ نے بھی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مسجد انتظایہ اور مقامی آبادی سے اظہاری یکجہتی کیا ہے۔واضح رہے کہ گستاخانہ خاکوں کی تشہیر کے بعد فرانسیسی صدر کے اسلام اور مسلمان مخالف بیانات کے بعد فرانس میں مسلسل نفرت انگیز حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں