ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رواں برس صہیونی ریاستی دہشت گردی میں 7 فلسطینی بچے شہید

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی تحریک برائے دفاع اطفال فلسطین کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج نے رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 فلسطینی بچوں کو بے دردی کے ساتھ شہید کیا۔ صہیونی ریاست کے نام نہاد سیکورٹی ادارے بچوں پر تشدد کی پالیسی کو اجتماعی طور فلسطینیوں پر دبائو ڈالنے کے لیے استعمال کررہے ہیں۔ دوسری طرف صہیونی ریاست نہتے فلسطینی بچوں کے قتل عام میں ملوث فوجیوں کے خلاف قانونی کارروائی سے راہ فرار اختیار کر کے یہ ثابت کررہی ہے کہ فلسطینی بچوں کا قتل عام اسرائیل کی ریاستی پالیسی کا حصہ ہے اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں