ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کابل یونیورسٹی پر دہشتگردوں کا حملہ، 20 افراد جاں بحق

کابل یونیورسٹی پر حملے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 40 کے قریب زخمی ہوگئے۔ ترجمان افغان وزارت داخلہ کے مطابق حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان مقابلہ 6 گھنٹے جاری رہا، جس میں تینوں حملہ آور مارے گئے۔ ایک نے خود کو دھماکے سے اڑایا اور دو سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔

ترجمان کے مطابق حملہ آوروں نے دوپہر کو یونیورسٹی میں داخل ہو کر طلبہ پر فائرنگ کی، طلبہ نے بھاگ کر اور کچھ نے دیواریں پھلانگ کر جان بچائی، حملہ اس وقت کیا گیا جب افغان اور ایرانی اعلیٰ عہدیدار یونیورسٹی میں کتب میلے کا افتتاح کرنے آنے والے تھے۔

افغان میڈیا کے مطابق ایک طالب علم نے بتایا کہ انہیں یونیورسٹی میں مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع دی گئی جس کے بعد طلبہ نے یونیورسٹی سے نکلنا شروع کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں