ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تُرک جہاز نے بحیرۂ اسود میں گیس کے لیے کھدائی شروع کر دی

بحیرۂ اسودـ: ترکی کا جہاز گیس کے کنویں کی کھدائی کررہا ہے

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرکی کے جہاز فاتح نے بحیرئہ اسود میں گیس کی تلاش کے لیے کھدائی کا آغاز کردیا۔ وزیر توانائی وقدرتی وسائل فاتح دونمیز کا کہنا تھا کہ جہاز نے ترکالی1 کنویں میں کھدائی شروع کر دی ہے۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ فاتح جہاز نے کھدائی شروع کر دی ہے، جو 75 دن تک جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ ترکی کے پہلے مقامی ساختہ تحقیقی جہاز فاتح نے 19اکتوبر کو بحیرہ اسود میں گیس کی تلاش کے بعد ضلع زونگولداق کے کھلے سمندر میں کام شروع کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں