ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب پر حملے کی ایک اور کوشش ناکام

عرب اتحاد نے سعودی عرب پر ایک اور حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔

عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ عرب اتحاد نے حوثیوں کا ایک اور ڈرون بیلسٹک حملہ ناکام بنادیا۔

ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا کہ سعودی عرب کے جنوبی علاقوں اورسول تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم بارودی ڈرون ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا گیا۔

ترجمان نے حوثی باغیوں کی طرف سے ڈرون طیاروں‌کے حملے کوبین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرا دیتے ہوئے عالمی اداروں سے حوثیوں‌کی دہشت گردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں