ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی سرکلر ریلوے ٹرین کیلئے 10 جدید ترین کوچز تیار

راولپنڈی: پاکستان ریلوے نے کراچی سرکلر ریلوے ٹرین سروس کیلیے 10 جدید ترین سہولیات سے آراستہ10کوچز تیار کر لیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے نے کراچی سرکلر ریلوے ٹرین سروس کیلیے 10 جدید ترین سہولیات سے آراستہ10کوچز تیار کر لی ہیں جو (آج) جمعہ 6 نومبرکوکراچی روانہ کی جائیں گی جبکہ کراچی ریلوے سرکلر سروس تجرباتی طور پر10نومبر سے شروع کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پرکراچی سرکلر کیلئے 40کوچز تیار ہوں گی، یہ تمام 40 کوچز جنوری2021 میں مکمل کر لی جائیں گی،سرکلر کراچی کی یہ ٹرینیں مجموعی طور پر 10 ہوںگی، ہر ٹرین میں 5، 5 کوچز ہوں گی ایک کوچ میں 80 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ 20 مسافرکھڑے بھی ہو سکیں گے۔

ریلوے کیریج فیکٹری نے بلیو اور سفید رنگ کے یہ نئے خوبصورت ڈبے خود تیار کیے ہیں ان میں موبائل چارجز کی سہولت بھی رکھی گئی ہے، ابتدائی طور پر اس کا کرایہ 50 روپے تجویزکیا گیا ہے، تجرباتی ٹرائل کے بعد اس بابت مشاورت سے حتمی فیصلہ ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں