ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلدیہ عظمیٰ کراچی، پنشنرز بجٹ میں بڑھائی گئی رقم سے محروم

 کراچی: کے ایم سی کے سیکڑوں پنشنرز اور بلدیہ وسطی سمیت دیگر اضلاع کے سیکڑوں ملازمین کو بجٹ میں اعلان شدہ اضافی رقم ادانہ کی جاسکی۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی اور بلدیہ وسطی سمیت دیگر اضلاع کے ہزاروں ملازمین کو بجٹ میں اعلان شدہ اضافی رقم ادانہیں کی گئی ،گزشتہ کئی سالوں سے پنشنرز بھی بجٹ میں بڑھائی گئی  رقم کے حصول سے محروم ہیں جبکہ گزشتہ سالوں میں فنڈز نہ ملنے کا کہہ کرڈی ایم سیز کے ہزاروں ملازمین کو بجٹ میں اعلان شدہ رقم ہی نہیں دی گئی، کئی سالوں سے پرانی تنخواہ ہی اداکی جارہی ہے۔

پنشنرز اور بلدیہ وسطی سمیت دیگر اضلاع کے ملازمین کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کی مدت ختم ہونے کے باوجود ملازمین کو ان کا حق ادا نہیں کیا گیا ہے۔ سندھ حکومت کا ہمیشہ سے یہ دعویٰ رہا ہے کہ ڈی ایم سیز کو ضرورت کے مطابق فنڈز مہیا کیے جاتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اب سندھ حکومت کے تعینات کیے گئے ایڈمنسٹریٹرز ملازمین اور پنشنرز کو بجٹ میں اعلان شدہ رقم ادا کریں، پنشنرزاور ملازمین نے ایڈمنسٹریٹرکراچی سے مطالبہ کیا کہ معاشی حق دیاجائے ، بجٹ میں بڑھائی گئی رقم  جلداز جلد ادا کی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں